بھارتی   ریاست اوڑیشہ میں ایک  اور فوجی نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی ریاست اوڈیشہ کے فوجی کیمپ میں ایک اہلکار نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کرنے والا سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بٹالین 64میں تعینات تھا جو نیکسل باغیوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے،خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت ارجن چرن نائیک کے نام سے ہوئی، کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ گلا گھٹنا آئی ہے جس سے خودکشی کی تصدیق ہوگئی تاحال خودکشی کے محرک کا پتا نہیں چل سکا۔

ای پیپر دی نیشن