خیرپور میں زہریلا دودھ پینے  سے4 بچوں سمیت 6 جاں بحق

Aug 20, 2024

خیرپور(این این آئی)خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے چار بچوں سمیت خاندان کے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے پیر جوگوٹھ کے گاؤں ہیبت خان بروہی میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت 6افراد کے جاں بحق ہونے کا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دودھ کے نمونے سمیت دیگر شواہد جمع کرلیے۔ پولیس نے زہریلے دودھ کی فراہمی سے متعلق تفتیش شروع کردی۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے سے متعلق ایس ایس پی خیرپور سے جامع تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کا فی الفور مداوا کرتے ہوئے تفتیش کے جملہ اقدامات کو موثر بنایا جائے، واقعہ کے پس پردہ عوامل اور محرکات کا پتا لگانے کے لیے جدید تکنیک سے استفادہ کیا جائے۔

مزیدخبریں