شہری پر تشدد‘ سب انسپکٹر باغبانپورہ اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت

Aug 20, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والے سب انسپکٹر اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو پولیس ٹارچر ایکٹ کے حوالے سے عدالتی معاونت کی ہدایت کر دی۔ ریماکس میں کہا کہ پولیس تشدد کے حوالے سے حالیہ فیصلے کاجائزہ لے کر عدالت کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس پر سماعت کی۔ درخواست گزار محمد احمد کے وکیل زبیر افضل نے دلائل دئیے اور تھانہ باغبانپورہ کے سب انسپکٹر غلام مصطفی نے نامعلوم افراد کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل اور موبائل بھی چھین لئے عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کاحکم دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود نہ تومقدمہ درج کیا جا رہا ہے نہ ہی اشیاء واپس کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں