رواں مالی سال کے پہلے مہینے کاروں کی درآمد میں ڈبل سے بھی زیادہ اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں کاروں کی درآمد میں دو گنا سے بھی زائد اضافہ دیکھا گیا۔ جولائی 2024ء میں 2کروڑ 32لاکھ 94ہزار ڈالرکی کاریں منگوائی گئیں، جس کی مالیت 6 ارب 45 کروڑ روپے رہی۔ رپورٹ کے مطابق3 کروڑ 42 لاکھ ڈالرکے پرزہ جات امپورٹ‘ کاریں اسمبل بھی کی گئیں۔ جس کی مالیت ساڑھے 9 ارب روپے سے زائد ہے۔

ای پیپر دی نیشن