لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں سپر بلو مون کا دلفریب نظارہ کیا گیا۔ رواں سال کے پہلے سپر مون کا دلفریب نظارہ سب سے پہلے سڈنی اوپرا ہاوس پر دیکھا گیا۔ لوگوں نے آسمان پر چھائے بادلوں کی اوٹ سے جھانکتے سپر بلو مون کا نظارہ کیا جبکہ جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور چین سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی سپر مون دیکھا گیا۔ رواں برس اگلے 3 سپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو دیکھے جا سکیں گے۔ پاکستان میں سال 2024 کا پہلا سپر بلو مون رات 11 بج کر 26 منٹ پر دیکھا گیا، اس دوران چاند زیادہ بڑا، روشن اور چمک دار دکھائی دیا۔اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں، یہ سال کا پہلا سپر مون ہے۔