اترپردیش میں قرآنی آیات والا بینر  لہرانے پر 6  مسلمانوںکے خلاف  مقدمہ

Aug 20, 2024

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں قرانی آیات والا ایک بینر لہرانے پر 6  مسلمانوںکے خلاف   فرقہ وارانہ منافرت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔غلام الدین اور دیگر 5 افراد کے خلاف ضلع جالون کے پولیس اسٹیشن میں فوجداری کیس درج کیا گیا ہے ۔ادھر  الہ آباد ہائی کورٹ نے 6 افراد کے خلاف فوجداری کارروائی روکنے سے انکار کردیا۔ غلام الدین اور 5دیگر افراد کی درخواست خارج کرتے ہوئے جسٹس ونود دیواکر نے کہا کہ یہ حرکت فلیگ کوڈ آف انڈیا 2002 کے تحت قابل سزا ہے۔ پولیس نے 4اکتوبر 2023 کو عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ عدالت نے 14مئی 2024 کو چارج شیٹ  پر چھے افراد کو سمن جاری کئے تھے۔ بعد ازاں  ان افراد نے اس کے خلاف ہائی کورٹ رجوع  کیا تھا ۔

مزیدخبریں