باجوڑ میںشہید ہونیوالے جوان  آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

Aug 20, 2024

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاک افغان سرحد سے متصل ضلع باجوڑ میں 18/19 اگست 2024 کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے نائیک عنایت خان شہید (عمر: 36 سال، ساکن ضلع خیبر)، لانس نائیک عمر حیات شہید (عمر: 35 سال، ساکن ضلع مانسہرہ) اور سپاہی وقار خان شہید (عمر: 25 سال، ساکن ضلع پشاور) کی نماز جنازہ باجوڑ میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں عوام، سولین اور پاک فوج کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ شہداء  کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں