تہران(آئی این پی)طالبان کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے تنگ آکر ایران نے بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،طالبان کے افغانستان میں حکومت پر قابض ہونے کے بعد سے علاقائی امن خطرے میں پڑگیا ہے،طالبان کے زیر اقتدار افغانستان خطے میں دہشت گردتنظیموں کا مرکز بن چکا ہے،طالبان کی عوام دشمن پالیسوں اور مظالم سے تنگ افغان لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں،ہجرت کرنے والے افغان باشندوں کی اکثریت غیرقانونی سرگرمیوں، سمگلنگ اور دہشتگردانہ کاروایوں میں ملوث ہے،حال ہی میں بگڑتی ہو ئی امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایران نے افغانستان کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کا فیصلہ کر لیا ،عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کے مطابق 50لاکھ سے زائدافغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران میں مقیم ہیں،ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ سمگلنگ اور دہشتگردانہ کارروایوں کو روکنا ہے،ایرانی وزیر دفاع نے کہا سرحد پر باڑ لگانے کا کام ایرانی حکام اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کر رہے ہیں۔
طالبان کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے تنگ آکر ایران کا بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
Aug 20, 2024