مظاہرے میں طالب علم رہنما کا قتل، حسینہ واجہ سمیت 108 افراد کیخلاف ایک اور مقدمہ 

ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ  سمیت عوامی لیگ کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 16 جولائی کو چٹاگانگ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سٹوڈنٹ ونگ کے رہنما وسیم اکرم کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتول کی والدہ کی درخواست پر چٹاگانگ کے پنچلیش پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا۔ اس مقدمے میں شیخ  حسینہ  کے ساتھ عوامی لیگی کے جنرل سیکرٹری عبیدالقادر، سابق وزیر خارجہ حسن محمود، سابق وزیر تعلیم محب الحسن چودھری، چٹاگانگ سٹی کارپوریشن کے میئر رضا الکریم، چٹا گانگ میٹروپولیٹن عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری اے جے ایم ناصر الدین سمیت کئی اعلیٰ شخصیات  کے نام شامل ہیں۔ ادھر ڈھاکہ یونیورسٹی میں قرآن پاک کی رمضان المبارک میں تلاوت پر پابندی لگانے والے فیلکٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر عبدالبشیر  کے آفس میں طلباء نے تلاوت کی اور ان کیلثے ہدایت کی دعا کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن