شیخوپورہ :چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس  

Aug 20, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں جمیل، اسسٹنٹ کمشنر عدیل خان، پولیس و دیگر ضلعی افسروں سمیت ممبران ضلعی امن کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبروں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کی یقینی دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کہا کہ آج ہمارے یہاں پر اکٹھے ہونے کا مقصد چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، ضلع شیخوپورہ امن اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے، ہمیں اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امن اور بھائی چارے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ امام بارگاہوں، مدرسوں اور مذہبی عبادت گاہوں میں سیکورٹی، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں