بھکھی و نواح میں غیر معیاری اشیاء خوردو نوش کی فروخت جاری

بھکھی(نامہ نگار)قصبہ بھکھی و نواحی آبادیوں میں غیر معیاری اشیاء خوردو نوش کی فروخت جاری ہے مقامی تاجر و دکاندار ارزاں نرخوں پر خریدی جانے والی غیر معیاری اشیاء ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اشیاء خورد و نوش کے ریٹس کے تحت فروخت کر کے خوب منافع کما رہے ہیں مگر ان کے استعمال سے عوام کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ، مقامی رہائشیوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی نااہلی و عدم توجہی کے باعث قصبہ بھکھی سمیت گرد و نواح کی آبادیوں میں غیر معیاری و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی بھرمار ہوگئی ہے مضر صحت اشیاء خوردونوش کے استعمال سے متاثر ہونیوالوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان سے نوٹس لینے اورفوڈاتھارٹی کی ٹیموں کو قصبہ بھکھی اور ارد گرد کی آبادیوں میں فوری کارروائیوں کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن