سیف اللہ قصوری ‘ فیصل ندیم کی خالد مشعل سے دوحہ میں ملاقات 

چونیاں (نامہ نگارخصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر سیف اللہ قصوری اور نائب صدر فیصل ندیم نے حماس کے رہنما خالد مشعل سے دوحہ میں ملاقات کی اور شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا، ترجمان مرکزی مسلم لیگ کے مطابق وفد نے حماس کے رہنماؤں اور اسماعیل ہانیہ کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں، وفد نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر مرکزی مسلم لیگ کی قیادت و کارکنان سمیت اہل پاکستان کی جانب سے اظہار تعزیت کیا اور پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر سیف اللہ قصوری اور نائب صدر فیصل ندیم کا اسماعیل ہانیہ کی تحریک آزادی فلسطین کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسماعیل ہانیہ نے فلسطین کی آزادی کیلئے اپنے خاندان سمیت اپنی جان بھی قربان کر دی۔

ای پیپر دی نیشن