اختیارات کا ناجائز استعمال ایس ایچ او  انچارج انویسٹی گیشن، 8 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ 


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) میاں بیوی کے درمیان علیحدگی اور بچہ بازیاب کرانے کا معاملہ ‘ اختیارات کا ناجائزہ استعمال کرنے پر ایس ایچ او تھانہ نارنگ شاہ فیصل انویسٹی گیشن انچارج محمود ورک اور 8 کانسٹیبلز کے خلاف تھانہ نارنگ میں مقدمہ درج کرلیاگیا شوہر کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیاہے کہ عدالت نے خاوند سے بیٹا لیکر بیوی کے حوالے کرنے کاحکم دیا ایس ایچ او تھانہ نارنگ شاہ فیصل انویسٹی گیشن انچارج محمود ورک نے 7,8 اہلکاروں کے ہمراہ ہردو سیہول میں میرے گھرپر ریڈ کیا توڑ پھوڑ اور ملازمین کیساتھ بدتمیزی کی میرے والد کو حراست میں لے کر 4,5 گھنٹے حبس بے جامیں رکھاہمیں ڈراتے دھمکاتے رہے کہ بچہ آپ کے پاس ہے ہم اسے بازیاب کرائے بغیر نہیں جائیں گے ۔

 پولیس کے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغاز کردیاہے۔

ای پیپر دی نیشن