ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، اسسٹنٹ کمشنر ز اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 15 تا 18 اگست تک کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران 6683 انسپیکشنز کی گئیں 512 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 5 لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ اور 59 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو احکامات جاری کئے کہ روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹوں میں نکلیں اور اوور چارجنگ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف بلا تفریق سخت ایکشن لے کر ان پر بھاری جرمانے عائد کریں۔

ای پیپر دی نیشن