خانقاہ ڈوگراں: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی مین بازار آمد‘ تاجروں نے استقبال کیا 

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجراں کی درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کی لیگی رہنما سابق چیئرمین میاں عمران حیدر ڈوگر کے ہمراہ مین بازار آمد۔ تاجروں نے خوش آمدید کہا اور انکے صاحبزادے ظفر اللہ خان چٹھہ کوO لیول میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے تاجروں کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر کیلئے بڑے فخرکی بات ہے کہ ہمارے علاقے میں پڑھنے کے بعد آج سہیل ظفر چھٹہ پنجاب کی بڑی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن