شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کی گنجان رہائشی آبادی پیر بہار شاہ کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث شہری شدید دشواریوں کا شکار ہیں گندے پانی کے جگہ جگہ جوہڑ بننے کے باعث مقامی رہائشیوں کی آمد و رفت ناممکن ہوگئی ہے جبکہ گندے پانی پر پنپنے والے حشرات کی بہتات ہو گئی ہے اور تعفن و بدبو نے رہائشیوں کا سانس لینا محال کر رکھا ہے جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے، احتجاجی مظاہرین چوہدری صفدر گجر، عمران صفدر گجر ایڈووکیٹ، حاجی عبدالغفور، سید عارف اسرار، مرزا زاہد بیگ، رانا خالد محمود بھٹی، خان عباس خان سید نوید شاہ، ملک عرفان، سید حیدر علی رضوی، عدنان گوندل، مرزا عزیز بیگ، عمران گوندل، فرحان گوندل، انس بلوچ، سنی ظفر بٹ، رضوان گوندل، سید حسنین رضا رضوی و دیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے سینکڑوں مکین شدید اذیت اور کوفت کا شکار ہیں گھروں سے نکلنا تک محال ہے ۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ محلہ پیر بہار شاہ کے سیوریج سسٹم کی ابتری کا فوری نوٹس لیں۔