شیخوپورہ (عظیم علی شیخ، امتیاز احمد شیخ، امجد علی سلطانی سے) رجسٹری برانچ شیخوپورہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور رجسٹریوں کی تکمیل کی خاطر آنے والے سائلین سے لاکھوں روپے رشوت وصول کی جارہی ہے، شہریوں کے مطابق رجسٹری برانچ میں رشوت ستانی کی شرح بڑھ گئی ہے اور رجسٹریوں کی تکمیل کی کمیشن میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے سائلین کا شدید مالی استحصال ہورہا ہے رجسٹری برانچ کے کرپٹ افسر و عملہ کی مٹھی گرم کرنے والوں کی رجسٹریوں کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ رشوت ادا نہ کرپانے والے شہریوں کو دفتر کے چکر لگوا کر خوار کیا جاتا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ رجسٹری برانچ شیخوپورہ میں جاری کرپشن و رشوت ستانی کا فوری نوٹس لیا جائے اورکرپٹ افسران و عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ، رجسٹری برانچ کے عملہ نے رشوت ستانی و کرپشن کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
رجسٹری برانچ شیخوپورہ میں کرپشن کا بازار گرم‘ سائلین خوار
Aug 20, 2024