سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)سانگلہ ہل بار ایسوسی ایشن نے غریب اور مستحق افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کیلئے وکلاء کی 8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،بار کے جنرل سیکرٹری میاں فیصل ایوب بٹالوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کچہری میں چسپاں کردیا گیا،وکلاء کمیٹی ممبران میں، مرزاز والنورین بیگ، مرزا محمد اسد بیگ، میاں ابرار ظہور، اعجاز الحق بلوچ، میاں عبد الحنان، میاں عامر رسول، میاں اعظم ظفر اور اسامہ تو قیر واہلہ شامل ہیں۔