لاہور(خبرنگار) ہائیکورٹ نے آئی جی امتیاز احمد ایم این اے پی ٹی آئی کو جیل سہولتوں کے لیے درخواست پر مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، ہوم سیکرٹری، آئی جی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اس کے شوہر پی ٹی آئی کے ایم این اے ہیں، سیاسی بنیادوں پر درخواست گزار کے شوہر کو اٹھوا لیا گیا۔ معاملہ عدالت میں آنے پر بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کر دیا گیا۔ جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی، درخواست گزار کے شوہر سے جیل میں وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شوہر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔ شوہر کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔ درخواست گزار کے شوہر سے وکلاء کو جیل میں ملنے کی بھی اجازت کا حکم دیا جائے۔