انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں : ڈاکٹر قیصر شہزاد 

Aug 20, 2024

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے صوبائی رہنما ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے لیکر ایک عام کارکن تک سب کو ریاستی جبر کا سامنا کر رہا ہے، پوری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہیں جس سے انصاف کی توقع وابستہ ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اوربانی پی ٹی آئی سمیت تمام گرفتار سیاسی رہنماؤں و کارکنان کو فوری رہا کیا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں