فیروزوالہ( نامہ نگار) محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شاہدرہ کے قریب میں چھاپہ مار کر جعلی گھی تیار کرنے والایونٹ پکڑ لیا۔ 2 افراد کو حراست میں لے کر یونٹ سیل کر دیا بتایا گیا ہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی کہ گھی تیار کرنیوالے یونٹ میں ملاوٹ کرکے انسانی زندگیوں کو داؤ پرلگا کرجعلی گھی تیار کررہے تھے۔ جعلی بناسپتی گھی کی پیداوار (خیبر، کرن، عدن بناسپتی گھی) اور ادان بناسپتی کی پسماندگی کا پتہ لگانے کی صلاحیت موقع پر نہیں دکھائی گئی۔ مختلف غلط برانڈزبناسپتی گھی (خیبر، کرن، عدن بناسپتی گھی) کی تیاری اور پیکنگ نان ٹریس ایبل لوز آئل کی پیکنگ سے کی جارہی تھی۔ گھی اور تیل کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے کوئی لیب کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔ کھلم کھلا حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ ٹیم نے آلاٹ تیاری پیکیجنگ مشین ایک عدد سٹوریج ٹینک 2عدد پلاسٹک سٹوریج ٹینک 2 عددپرنٹ شدہ کارٹن (خیبر بناسپتی گھی)1700عدد آدم بناسپتی گھی کی پیکیجنگ ریل 100 کلو کرن بناسپتی پیکیجنگ ریلز 75 کلوگرام خیبر بناسپتی پیکنگ ریلز550 کلوگرام مواد کو ضائع کیا۔ نیا خیبر بناسپتی گھی4800 کلوگرام کاسٹک سوڈا 375 کلوگرام ایکٹیویٹڈ بلیچنگ ارتھ 125 کلوگرام نان ٹریس ایبل لوز گھی (تیار مصنوعات) 150 ایل،پلاسٹک سٹوریج ٹینک7 عددقبضہ میں لیکر یونٹ کو سیل کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔
فیروز والہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی کارروائی ،جعلی گھی تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا
Aug 20, 2024