گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق صوبائی ممبر ایم کیو ایم چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے پاک فوج پر تنقید کرنیوالے اپنا گریبان جھانکیں ۔ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیںملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہم ریاستی اداروں کیساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کرتے ہیں یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم تمام ممکنہ وسائل اور صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کریں اور کسی بھی قسم کی بدامنی یا شورش کو روکنے کیلئے مدد کریں ۔