غیرت کے نام پر کزن کو قتل کرنیوالے 2 ملزم گرفتار 


لاہور(نامہ نگار)ہنجروال پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی کزن کو قتل کرنیوالے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان عاشق اور شہباز نے اپنی کزن 32سالہ فوزیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے قتل کی واردات کے بعد نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ ملزمان کو اپنی چچا ذاد کزن فوزیہ کے امجد نامی شخص سے تعلقات کا شبہ تھا۔ اشتہاری ملزمان کو ٹھوکر سے ہیومن انٹیلی جنس سمیت روایتی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن