گوجرانوالہ:مقامی کالج میں وطن اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے پروگرام 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مقامی کالج میں وطن اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سلطان طبیہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت علی چوہدری اور حکیم ضیاء اللہ فتح گڑھی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ذات اور عہدوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن کی بقا اورسالمیت کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے سے گریز نہیں کرنا چایئے، ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اچھے مثالی شہری بن کر محنت و جدو جہد سے اس وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے ،تقریب سے حکیم رفعت اشفاق چوہان ، علامہ مفتی شہباز احمد، ڈاکٹر محمد نصیر علوی ، حکیم مشتاق احمد ، حکیم محمد اقبال شاد ، حکیم محمد عمران، حکیم ریاض شاہد ، حکیم طاہر ندیم بھلر نے قیامِ پاکستان کے اغراض و مقاصد اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں وطن عزیز میں بسنے والے ہر پاکستانی کو چاہیے کہ اس کی ترقی میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں، تقریب کے آخر میں ملک و ملت اور عالم اسلام کی سلامتی اور تحریک پاکستان کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن