حافظ آباد:ایس ای گیپکوکی سب ڈویژن بجلی محلہ میں کھلی کچہری  

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ایس ای گیپکو گوجرانوالہ کینٹ ریجن عامر محمود نے گذشتہ روز یہاں بجلی محلہ میں واقع گیپکو کے سب ڈویژن میں کھلی کچہری لگا کر صارفین بجلی کی شکایات سنیں اور اور موقع پر ہی انکے ازالہ کے لئے احکامات صادر کئے۔ اس موقع پر ایک غریب خاتون جس کا بجلی کابل چارہزار روپے تھا۔وہ بھی بل میں ریلیف کے لئے ایس ای کی پاس آپہنچی جس پر ایس ای نے مذکورہ غریب خاتون کا بل اپنی جیب سے اداکیا۔ ایس ای کا کہنا تھا کہ صارفین بجلی کی شکایات کا اذالہ انکی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ ہمہ وقت صارفین کے مسائل حل کرنے کے لئے حاضر ہیں۔ انہوںنے کہا گیپکو ملازمین پر بھی زوردیا کہ وہ صارفین سے نہ صرف حسن اخلاق سے پیش آئیں بلکہ انکی مسائل کے حل کے لئے خلوص نیت سے فرائض سرانجام دیں۔

ای پیپر دی نیشن