بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ پنڈی سٹیڈیم میں دوران گفتگو آبدیدہ ہوگئے


لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ چندیکا ہتھوراسنگھے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوران گفتگو آبدیدہ ہوگئے۔ہیڈ کوچ نے کہا بنگلا دیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جان گنوائی۔ معلوم نہیں اب وہاں کیا ہورہا ہے۔ مجھے اپنا کنٹریکٹ پوراکرنا ہے۔ چندیکا ہتھوراسنگھے نے کہا اگر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجھے تبدیل کرنا ہو تو فیصلہ منظورہوگا۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی پر تشویش ضرور ہے۔ ان کا کہنا تھا مشتاق احمد کو 1998 سے جانتاہوں اور ان کی بنگلادیش کی کوچنگ میں اچھی شمولیت ہے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ فاسٹ بولرز اوربیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے۔ پاکستان نے سلیکشن میں سپنرز کو منتخب نہیں کیا۔ بنگلادیش کے سکواڈ میں فاسٹ بولرز اور 2 سپن آل راؤنڈرموجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن