لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے فاسٹ بولر عامر جمال کو ریلیز کر دیا گیا۔عامر جمال کی بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔پی سی بی کے مطابق عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔عامر جمال کمر کی تکلیف سے ریکور کر رہے ہیں۔ اْنہیں کمر کی تکلیف کاونٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔