حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کے ریسکیو انچارج نوید قمر نے حافظ آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کارکنان اور اہلیان علاقہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے چناب پر حافظآباد سمیت 5 بڑیفلڈ رلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں اور ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں جو کسی بھی ھنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ھیں۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ادریس بھی موجود تھے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ کے دکھ درد میں شریک ہیں اور ہمارے کارکنان عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔