گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )نیک اولاد اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے اور اپنی زندگی میں کی جانے والی نیکیوں کا ثواب ان کے مرحوم والدین کی بخشش کا ذریعہ بنتا رہے گا ان خیالات کا اظہار اعوان ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب ملک جمیل اعوان،ملک انوارالحق اعوان ایڈووکیٹ، اعوان ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر کے کواڈینیٹر طارق یوسف اعوان و دیگر مقررین نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر ملک اجمل اعوان ،ملک تجمل اعوان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تعزیتی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اکبر علی اعوان،منیر اعوان،ذوالفقار اعوان ، اعوان برادری کے معززین کے علاوہ ممتاز صنعتکاروں سیاسی سماجی شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔