حافظ آباد:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے 2بچوں کو سانپ نے کاٹ لیا 

Aug 20, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورایہ کے 2بچوں کو سانپ نے کاٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حامد ناصر کے بچے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واقع رہائشگاہ میں سورہے تھے زہریلے سانپ نے حامد ناصر گورایہ کی سات سالہ بیٹی اور گیارہ سالہ بیٹے کو کاٹ لیا ۔بچوں کی چیخ وپکار پر ملازمین نے سانپ کو مارڈالا اور دونوں بچوں کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں سے علاج معالجے کے بعد انہیں گھر شفٹ کردیا گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پہلے بھی کئی سانپ مارے جاچکے ہیں ۔

مزیدخبریں