کامونکی:شنوائی نہ ہونے پر شہری کاپٹرول چھڑک کر اقدام خودسوزی   

کامونکی (نمائندہ خصوصی )بیوی کیاغواء کا مقدمہ درج کرانے والے شہری کا دادرسی اور شنوائی نہ ہونے پر اے ایس پی آفس کے اندر اقدام خودکشی،  ٹبہ محمد نگر عبیدالرحمن کی بیوی کرن شہزادی کو کچھ ملزمان نے اغواء کرلیا۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود سٹی پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں لیت ولعل سے کام لیتی رہی۔تاہم اسی دوران مدعی نے اپنے ذرائع سے ملزمان ثاقب ،عاقب اور صائمہ بی بی کو ٹریس لیا۔پولیس نے ملزمان کومبینہ طور مک مکا کرکے چھوڑدیا۔مدعی سے پچاس ہزارروپے ادا کرنے پر تفتیشی افسر مسلسل ٹال مٹول کرتا رہا۔ احتجاج کرنے پر مدعی اسکے عزیز اقارب پر مقدمہ درج کرلیا۔ انتہائی دلبرداشتہ ہوکر عبیدالرحمن اے ایس پی آفس کے باہرخود پر پیڑول چھڑک کر آگ لگاکراندر داخل ہوگیا۔تشویشناک حالت کے پیش نظراسے لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عبیدالرحمن  وڈیو بیان میں روتے ہوئے بیان دیا کہ اسکی بیوی کواغواء کرنیوالے اسے مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ تفتیشی افسرمجھ سے مزید رقم کا تقاضہ کررہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم ثاقب عمرہ کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک ہے جبکہ دوسرا ملزم نشے کا عادی ہے وہ ہسپتال داخل ہے اور صائمہ بی بی کی گرفتاری التواء میں رکھی گئی ہے۔آر پی او گوجرانوالہ نے واقع کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن