گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی اور علامہ زاہد الراشدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس اپنی مثال آپ ہو گی۔علمائے مشائخ ہمارے آبائو اجداد نے ختم نبوت قانون کیلئے بہت قربانیاں دیں اور بہت محنت کی ہے۔تمام کارکنان ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس کی تیاریوں میں تیزی لائیں۔ پیارے نبی آقا دو جہاں اﷲ پاک کے آخری نبی اور رسول ہیں ۔ علمائے مشائخ نے ہر پلیٹ فارم پر ختم نبوت کے انکاریوں کو شکست دی ہے ۔ ختم نبوت کے انکاری پراپیگنڈے کے ذریعے اپنے آپ کو مسلمان کہلواتے ہیں مگر ہمارا دین اس کی اجازت نہیں دیتا جو ختم نبوت پر ایمان نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے باہر ہے ، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اس بات پر متفق ہیں کہ آقائے دو جہاں کے بعد کوئی دوسرا نبی نہیں آئیگا مگر قادیانی اور احمدی ٹولہ اپنے مذہب کا پرچار کرنے کیلئے پاکستانی آئین اور قانون کو گمراہ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نعت کونسل کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔