اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری احسان الحق باجوہ نے آج ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد امین کی جانب سے ادارے کے آپریشنز کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ .دورے کے دوران پارلیمانی سیکرٹری کو ای او بی آئی کے اہم کاموں کا خاکہ پیش کیاگیا اور ملازمین کو پنشن کے فوائد اور سماجی تحفظ فراہم کرنے میں اس کے کردار کو اجاگر کیاگیا۔ بریفنگ میں حالیہ اقدامات کے بارے میں تفصیلات شامل تھیں جن کا مقصدای او بی آئی خدمات کی کارکردگی اور رسائی کو بڑھانا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ میں ای او بی آئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ادارے کے مستفید افراد کی بہتر خدمت کے لیے مسلسل تعاون اور ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔تمام ملازمین کے لیے مضبوط سماجی تحفظ کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت دیتے ہوئے یہ دورہ مستقبل کے لیے ممکنہ بہتری اور اسٹریٹجک منصوبوں پر بات چیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
چوہدری احسان الحق باجوہ کاای او بی آئی ہاؤس اسلام آباد کا دورہ
Aug 20, 2024