راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صدر بیرونی پولیس نے دو گمشدہ بزرگ چائنیز باشندوں کو بحفاظت ان کے گھر پہنچا دیا ایس ایچ او راجہ ندیم ظفر نے بتایاکہ پولیس کو دو عمر رسیدہ چائنیز باشندے ملے جو راستہ بھول گئے تھے،صدر بیرونی پولیس نے چائنیز افراد سے بات چیت کے لئے ٹرانسلیٹر کی خدمات حاصل کیں، دونوں افراد اسلام آباد میں اپنی رہائش سے نکلے اور راستہ بھول کر اڈیالہ روڈ پہنچ گئے تھے صدر بیرونی پولیس نے دونوں بزرگ چائنیز شہریوں کو انکی رہائش پر پہنچا دیا،پولیس کی بروقت مدد پر چائنیز شہریوں نے راولپنڈی پولیس اور تھانہ صدر بیرونی کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔