ڈی ایس پی چوہدری مسرت عباس ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک 

Aug 20, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )معروف سیاسی شخصیت چیئرمین یونین کونسل سرال چوہدری نثار عباس،سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری اعجاز حسین فرحت، ڈی جی  انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ریجنل آفس لاہورچوہدری شفقت عباس کے بھائی ڈی ایس پی ٹریفک پولیس راولپنڈی چوہدری مسرت عباس کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں پیر کو سپردِ خاک کردیا گیا۔نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں سرال میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ایم این اے حاجی سردار غلام عباس،ایم پی اے تنویر اسلم سیتھی،سینئر صحافی و سابق ایم این اے چوہدری ایاز امیر،سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز،سربراہ سردار گروپ سردار آفتاب اکبر خان،سابق ایم پی اے راولپنڈی چوہدری کامران خان ، ایم ڈی  ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان عاصم کھچی،سینئر صحافیوں ،وفاقی دارالحکومت سے پولیس ڈیپارٹمنٹ ،وزارت اطلاعات ونشریات کے افسران ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد،ضلع چکوال،ضلع اٹک،ضلع گجرات،منڈی بہائوالدین،لاہور،پشاورکی صحافی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت سیاسی،سماجی اورہر شعبہ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مزیدخبریں