راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے 2 گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیاتفصیلات کے مطابق تحفظ سینٹر کو 13 سالہ گمشدہ بچہ سدیس ملا جو اپنے گھر کا پتہ بھول گیا تھا تحفظ سینٹر نے بچے کو تحویل میں لیا اور والدین کی تلاش شروع کر دی، تحفظ سینٹر اور پولیس نے انتھک محنت سے بچے کے والدین کو تلاش کرکے ان کے حوالے کیا پھگواڑی پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا فرقان گھر سے سکول کے لیے گیا اور واپس نہ آیا ہے، پھگواڑی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کر دی،پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا بچوں کے ملنے پر والدین نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔