ملک کیساتھ ناراض نہیں ہوسکتے اور ناراضگی کے نام دہشتگردی قابل قبول نہیں: اسحاق ڈار

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ ناراض نہیں ہوسکتے اور آپ اپنے مطالبات حکومت کو پیش کریں مگر ناراضگی کے نام پر وائلنس قابل قبول نہیں۔ اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کسی بھی خوشحال قوم کی بنیاد نظام تعلیم پر ہوتی ہے، تعلیم کا مطلب صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ تعلیم صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا نام ہے، نوجوان دستیاب تعلیم کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملکی ترقی کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں، اتحاد اور رواداری کو فروغ دیں، انتہا پسندی اور نفرت کو مسترد کرکے ملک کی جڑیں مضبوط کریں ۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے ساتھ ناراض نہیں ہوسکتے، آپ کے مطالبات ہوسکتے ہیں، یہ آپ کا حق ہے، آپ اپنے مطالبات حکومت کو پیش کریں مگر ناراضگی کے نام پر وائلنس اور دہشتگردی قابل قبول نہیں۔

ای پیپر دی نیشن