وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کے 53ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت,وزیر اعظم نے کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر نے جرآت و بہادری کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر نے اپنی جان کی قربانی دے کر ملک دشمن غدار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی فرض شناسی، ہمت و بہادری اور وطن کی حفاظت کے عہد کی پاسداری نوجوان نسل کیلئے ایک مثال ہے. مجھ سمیت پوری قوم پاک فضائیہ کے اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے. پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے جوانوں و افسران کی اس ملک کی حفاظت کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی.
وزیرِ اعظم کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کے 53ویں یومِ شہادت پرخراجِ عقیدت
Aug 20, 2024 | 13:48