چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔چینی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالین میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ میں گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ بارش سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دالین میں ایک گھنٹے میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش برسی، مزید بارشوں کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال
Aug 20, 2024 | 14:10