ایک اسرائیلی کمیونٹی نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں یرغمال ابراہم موندر کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسے قید میں "جسمانی اور ذہنی طور پر اذیتیں" دی گئیں۔کمیونٹی نے ایک بیان میں کہا، "کبٹز نیز اوز بہت افسوس سے 79 سالہ مرحوم ابراہام موندر کے قتل کا اعلان کرتی ہے جو غزہ میں قید میں مہینوں تک جسمانی اور ذہنی اذیت برداشت کرنے کے بعد چل بسے۔"سات اکتوبر کو حماس نے جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران موندر، ان کی اہلیہ، بیٹی اور پوتے کو اغوا کر لیا تھا۔خاندان کے دیگر افراد کو گذشتہ نومبر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے دوران رہا کر دیا گیا تھا جبکہ ان کا بیٹا حملے کے دن مارا گیا تھا۔