امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں تشدد اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کی حفاظت کریں۔ بائیڈن کے مطابق امریکا اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔جو بائیڈن نے یہ بات پیر کے روز شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حاضرین نے زور دار تالیاں بجا کر گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "دائیں بازو کے شدت پسندوں کو ٹرمپ کی صورت میں ایک حلیف مل گیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دائیں بازو کے شدت پسندوں میں اچھے لوگ بھی ہیں"۔ صدر بائیڈن نے باور کرایا کہ ریپبلکن پارٹی کا امیدوار ناکام انسان ہے نہ کہ امریکی عوام جیسا وہ کہتا ہے۔بائیڈن نے مزید کہا کہ ٹرمپ "سرحدوں کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کے تعاون سے سرحدی قانون کا قتل کر ڈالا"۔ بائیڈن کے مطابق ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کی طرح مہاجرین کو زہر نہیں قرار دیا۔
ہمارے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ، ٹرمپ جھوٹے اور ناکام ہیں : بائیڈن
Aug 20, 2024 | 14:55