صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نشانِ حیدر پانے والے قوم کے محسن راشد منہاس شہید کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔صدرِ مملکت کی جانب سے راشد منہاس شہید کے لئے بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی۔صدر آصف زرداری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے ملکی سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم راشد منہاس شہید کے جذبہ شہادت، حب الوطنی اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ راشد منہاس شہید جیسے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے، پوری قوم اپنے شہدا کی احسان مند ہے، قربانیوں کو یاد رکھے گی۔