اڈیالاجیل میں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حراست میں لئے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین سٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لئے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لئے گئے۔اڈیالہ جیل میں نگرانی کیلئے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔