پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے والے باپ اور کزن گرفتار

Aug 20, 2024 | 15:59

صوبائی دارالحکومت لاہور میں لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے باپ اور کزن کو گرفتار کرلیا،سفاک باپ نے بیٹی کو پسند کی شادی کرنے کے جرم میں دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی جسے ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے بچا لیا۔کٹار بند روڈ پر ایک لڑکی کو دریا میں پھینکتا دیکھ کر مقامی گارڈ نے فوری طور پر15پر اطلاع دی۔ پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن سکواڈ کے اہلکار بروقت پہنچ کی لڑکی جان بچائی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق لڑکی کے والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ لڑکی اور ملزمان کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس وقوعہ کے حوالہ سے تفتیش کررہی ہے۔مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔ ڈولفن سکواڈ کے مطابق لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے۔اس حوالے سے لڑکی نے بتایا ہے کہ میرا والد مجھے دریائے راوی میں پھینکنا چاہتا ہے۔گھریلو ناچاقی اور بغیر اجازت پسند کی شادی کرنے پر باپ برکت علی اور اس کے کزن محمد امین نے مل کر واردات کرنے کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کارپوریٹ کرائم سرکل ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے تھے۔ کارپوریٹ کرائم سرکل ایف آئی اے لاہور نے ڈی ایچ او فیز 4 میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی 14 کروڑ کی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔ ملزمان سے 1کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے، 15ہزار 800امریکی ڈالر، 11ہزار 660 یورو، 1 لاکھ 20ہزارترکش کرنسی، 2500قطری ریال برآمد ہوئے تھے۔ ملزمان میں محمد طاہر،عثمان علی،عثمان مجید اور خرم شہزاد شامل تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی تھی۔اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں کمپوزٹ سرکل گجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی تھی۔ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیاگیا تھا۔ ملزم محمد سلیم کو چھاپہ مار کاروائی میں حافظ آباد روڈ گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھا ۔ ملزم سے 224500 پاکستانی روپے برآمد ہوئے، اس کے علاوہ 600امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا تھا۔

مزیدخبریں