وزیراعظم شہباز شریف کا غریب طالب علموں کی سپورٹ کیلئے انڈومنٹ فنڈ بنانے کا اعلان

Aug 20, 2024 | 16:07

 وزیر اعظم شہباز شریف نے غریب طالب علموں کی سپورٹ کیلئے انڈومنٹ فنڈ بنانے کا اعلان کردیا ، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔،حکومت ضرورت مند اور غریب گھرانے کے طلبہ کی امداد کیلئے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ لارہی ہے جس سے طلبا اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے اسرار خان کاکڑ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں آکسفورڈ یونین کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے آکسفورڈ یونین کے نو منتخب صدر اسرار خان کاکڑ نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے اسرار خان کاکڑ کا وزیراعظم ہاوس آمد پر پر تپاک استقبال کیا اور اسرار خان کاکڑ کو بیرونِ ملک پاکستان کا نام روشن کرنے پر سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے جون میں ہونے والے آکسفورڈ یونین میں اسرار خان کاکڑ کی کامیابی پر ان کی تعریف بھی کی جہاں اس عہدے پر پہنچے والے وہ تیسرے پاکستانی اور بلوچستان سے پہلے نوجوان ہیں۔پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرار کاکڑ جیسے باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان کے پائیدار اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔ آپ کا آکسفورڈ یونین کے صدر کا الیکشن لڑنا اور سرخرو ہونا آپ کی ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں اسرار کاکڑ اور ان جیسے باصلاحیت پاکستانی نوجوان ایسے ہی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ بلوچستان کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا انتھک محنت سے اپنے تمام تعلیمی مراحل میں وظائف حاصل کرنا اور بالآخر آکسفورڈ یونین جیسی اعلیٰ تنظیم کا صدر منتخب ہونا قابل فخر ہے۔اسرار خان کاکڑ نے وزیراعظم کو آکسفورڈ یونین میں خطاب کرنے کی دعوت دی۔اسرار خان کاکڑ نے وزیر اعظم کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پاکستان کے تمام نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر طرح کی خدمات کیلئے تیار ہیں۔

مزیدخبریں