قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ سمیت دیگر اہم میچز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے والد گیم نہ دیکھیں۔ کرک بز کو دیئے گئے زوم انٹرویو میں قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ کے لو سکورننگ میچ میں شکست کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ سمیت دیگر اہم میچز میں بھائی کو فون کرکے یقینی بناتا ہوں کہ والد میچ نہ دیکھیں، زندگی میں بہت کم ایسے لمحات آئے ہیں جب میں نے کسی ایسے شخص کی ضرورت محسوس ہوئی جو مجھ سے مثبت بات کرے۔ نسیم شاہ نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء میں بھارت کیخلاف شکست پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹائم پر ہمارے 73 پر محض 2 آؤٹ تھے لیکن پھر وہی ہوا جس طرح ماضی میں ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی جس سے شکست ہوئی۔اس سے قبل گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈ کاسٹ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کیرئیر کے مشکل دور سے گزرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری واپسی اچھی نہیں تھی، اچھی کرکٹ کا مظاہرہ نہیں کرسکا، بطور ٹیم اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔ نسیم شاہ کے تبصرے پر سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا ٹیم پہلے اتحاد کے ساتھ کھیلتی تھی؟ ، انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے بیانات عام طور پر اس وقت سامنے آتے ہیں جب ٹیم کے اندر بنیادی مسائل ہوتے ہیں۔