5 سالوں میں صوبے میں تعلیم کی شکل بدل دیں گی:مریم نواز

Aug 20, 2024 | 16:21

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بننے جا رہی ہے 5 سالوں میں صوبے میں تعلیم کی شکل بدل دیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اقتدار کے پانچ سال میں صوبے میں تعلیم کی شکل بدلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بننے جا رہی ہے۔ لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں، جب کہ طلبہ کو 30 ہزار الیکٹرک بائیکس بھی دے رہے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ 25 ارب روپے سے اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اسکالر شپس دیں گے۔ پوزیشن ہولڈرز جہاں پڑھنا چاہیں پڑھیں، فیس ہماری ذمے داری ہوگی۔ ہر آنے والا دن آپ کی تعلیم اور تربیت میں بہتری لے کر آئے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پوزیشن ہولڈرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماں بات کی دعائیں ساتھ ہوں تو ترقی سے کوئی نہیں۔ مجھے رُلانا کوئی آسان کام نہیں، میں جیل گئی، مقدمات بھگتے، مگر آنکھوں میں آنسو نہیں آیا، لیکن جب آپ کو گارڈ آف آنر مل رہا تھا تو میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ تمام ٹاپر بچے ہمارے سر کا تاج ہیں، انہیں مبارک باد دیتی ہوں، جس طرح ماں اپنے بچے کی کامیابی پر خوش ہوتی ہے، میں بھی بہت خوش ہوں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ 138 پوزیشن ہولڈرز میں 70 بیٹے اور 68 بیٹیاں ہیں۔ آپ لوگوں کے پاس وسائل ہوں تو دنیا میں ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں آپ میں کوئی میری جگہ پر ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کو دودھ مہیا کرنے کا پروگرام ستمبر میں جنوبی پنجاب سے شروع کرینگے اور نرسری سے پانچویں کلاس تک کے بچوں کو مفت دودھ دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بجلی کی قیمتوں میں دو ماہ کے ریلیف پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریلیف دینے پر کچھ لوگوں نے بے وقوفی کا لفظ استعمال کیا لیکن مجھے یہ ریلیف دینے پر خوشی ہے.کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا اور پروٹوکول میں گھومنے سے بہتر یہ قدم ہے اور یہ شارٹ ٹرم ریلیف نہیں بلکہ دو ماہ بعد سولر کا بڑا منصوبہ لے کر آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں