وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نیدرلینڈز کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر نیدرلینڈز کی سفیر کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے باہمی تعاون بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔وزیر داخلہ نے طنیدرلینڈز کی نئی حکومت اور اپنی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی۔محسن نقوی نے کہا کہ نیدرلینڈز کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلرز ایک بہت بڑا مافیا ہے،کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا۔ انسانی اسمگلنگ روکنے کےلئے دو طرفہ اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت ہے. مشترکہ اقدامات ہی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارگر ہو سکتے ہیں۔
اس ضمن میں اطالوی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ملاقات میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے۔