وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ای روزگار سینٹر کھول رہے ہیں۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوریا کے ساتھ مل کر پہلا آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اسکلز کے فروغ کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی. آئی ٹی پارک سے روزگار کے 10 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ 200 سے زائد اسٹارٹ اپس کو انکوبیکشن سینٹرمستفید کر چکے ہیں، پورے ملک میں ای روزگار سینٹر کھول رہے ہیں۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ معیشت، سیکیورٹی یا کوئی اور شعبہ سب آئی ٹی پر منتقل ہو رہے ہیں۔