ازلی دشمن بھارت کا ایک بار پھر پاکستان مخالف پروپیگنڈا

Aug 20, 2024 | 17:18

ویب ڈیسک

بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف ایک نئی سازش بے نقاب ہوگئی. کینیڈامیں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام پاکستانی ایجنسیز پرعائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا پاکستان کےخلاف جھوٹاپروپیگنڈاکرنا کوئی نئی بات نہیں اس باربھارتی میڈیا نےکینیڈا امریکہ کے شواہد کو بھی جھٹلا دیا۔ازلی دشمن بھارت ایک بار پھر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں اور کینیڈامیں سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجرکےقتل کاالزام پاکستانی ایجنسیزپرعائد کردیا اور کہا ہردیپ سنگھ نجرکےقتل میں پاکستانی ایجنسی کےسابقہ افسران شامل ہیں۔کینیڈین حکومت بذات خود ’’را‘‘کےمتعدداہلکاروں کونجرقتل کیس میں گرفتارکرچکی ہے. گزشتہ سال18ستمبرکوکینیڈاکی حکومت نےقتل میں بھارت کےملوث ہونےکاالزام عائدکیاتھا جبکہ امریکا نے بھی بھارت کی نجرقتل میں ملوث ہونےکی تصدیق کی تھی۔سکھ فارجسٹس کے رہنماگرپتونت سنگھ پنون کے قتل کی بھارتی کوشش کوناکام بنایا ۔ کینیڈین حکومت نےتحقیقات کیں تو بھارتی سفارتکار کے روپ میں چھپے’’را‘‘اسٹیشن چیف کوبھی ملک بدر کیا گیا۔بھارتی میڈیامحض من گھڑت کہانیوں پرمبنی پروپیگنڈاپرکھیل رہاہےجس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں. بھارت پاکستان پر الزام عائد کرکے اپنی جان بچاکربھاگ رہاہے. اس کی اپنی ایجنسی’’را‘‘اس قتل میں ملوث ہے. اب وقت آچکاہےکہ بھارت کو اپنی مکاریوں اورجھوٹ کا حساب دینا ہوگا۔

مزیدخبریں